Time 23 اکتوبر ، 2021
کھیل

انگلینڈ کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کی شکست سے پاکستانی شائقین نے بھی امیدیں باندھ لیں

انگلینڈ بھی پاکستان کی طرح ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں مسلسل 5 میچز میں شکست کھاتا چلا آرہا تھا— فوٹو: کرک انفو
انگلینڈ بھی پاکستان کی طرح ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں مسلسل 5 میچز میں شکست کھاتا چلا آرہا تھا— فوٹو: کرک انفو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سے بار بار ہارنے کا سلسلہ بالآخر ختم کردیا۔

دبئی میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دی اور مسلسل پانچ شکستوں کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

اس جمود کے ٹوٹنے کے بعد پاکستانی فینز کو بھی اتوار کو تاریخ بدلنے کی امید ہو چلی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہفتے کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چھ وکٹ سے زیر کیا۔ یہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مسلسل پانچ شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف انگلینڈ کی پہلی جیت ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 2009 میں پانچ وکٹ، پھر 2010 میں 8 وکٹ، 2012 میں 15 رنز سے شکست دی۔

2016 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دو بار شکست دی۔ پہلے 6 وکٹ سے ، پھر چار وکٹ سے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن سے قبل پاکستان ٹیم بھی بھارت کے خلاف مسلسل پانچ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچز ہاری ہے۔

پاکستان کو بھارت سے 2016 میں شکست ہوئی۔ اس سے پہلے 2014 میں اور 2012 میں بھی شکست ہوئی۔  2007 میں بھارت نے دو مرتبہ پاکستان کو شکست دی۔

پاکستانی فینز منتظر ہیں کہ اتوار کو بھارت کیخلاف بڑے میچ میں پاکستان ٹیم بھی بھارت کے خلاف فتح کا جمود توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

مزید خبریں :