25 اکتوبر ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے وکٹ لینے پر شاہد آفریدی اور شاہین شاہ کے ایک ہی جشن کے انداز کی تصاویر شیئر کیں۔
شاہد آفریدی نے آئی سی سی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک ہی جشن، ایک ہی ٹیم لیکن نیا نتیجہ، ویلڈن لڑکو‘۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی۔