کھیل
Time 25 اکتوبر ، 2021

شعیب اختر نے رضوان کی دوران میچ نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کے اوپنر اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی پاک بھارت میچ کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

بھارتی اننگ کے دوران کچھ منٹس کے وقفے میں سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی نماز پڑھتے ہوئے تصویر وائرل ہوئی تھی جس کی ویڈیو اب شعیب اختر نے شیئر کی ہے۔

شعیب اختر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اللہ اس سر کو کسی اور کے آگے جھکنے نہیں دیتا جو اس کے سامنے جھکتا۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، وقفے کے دوران محمد رضوان نے مغرب کی نماز ادا کی جس پر صارفین نے کرکٹر کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی جس میں محمد رضوان نے بھارتی کھلاڑی سوریا کمار کا کیچ پکڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں 100 کیچز بھی مکمل کر لیے جب کہ وہ 79 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

مزید خبریں :