کھیل
Time 25 اکتوبر ، 2021

باکسر عامر خان کی اکشے کمار کے ہمراہ اسٹیڈیم کی ویڈیو وائرل

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان پاک بھارت میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے بالی وڈ اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک ویڈیو شیئرکی۔

عامر خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے، ویڈیو میں باکسر اور اکشے کمار کافی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں عامر خان بھارتی اداکار سے ان کی خیریت پوچھ رہے ہیں اور انہوں نے اکشے سے میچ سے لطف اندوز ہونے سے متعلق بھی پوچھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید خبریں :