وعدہ نبھانے کیلئے عاشق نے کوما میں گئی محبوبہ سے شادی کر لی

34 سالہ شخص کی 28 سالہ محبوبہ کار حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی۔ فوٹو: فائل
 34 سالہ شخص کی 28 سالہ محبوبہ کار حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی۔ فوٹو: فائل

محبت کرنے والے ایک دوسرے سے بڑے بڑے دعوے تو ضرور کرتے ہیں لیکن اصل محبت کا پتا مشکل حالات میں چلتا ہے۔

آج ہم آپ کو محبت کے ایک ایسے ہی واقعے کے بارے میں بتائیں گے جس میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ سے کیا گیا وعدہ اس وقت نبھایا جب وہ زخموں سے چور اسپتال میں زیر علاج تھی۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ گریگ پیٹرز کی 28 سالہ محبوبہ اینا لیگر کار حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں تھی۔

گریگ پیٹرز کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اینا لیگر کومے میں ہے اور اسے شدید نوعیت کی چوٹیں لگی ہیں۔

برطانوی شخص کو اسپتال میں زیر علاج اپنی محبوبہ سے کیا گیا وعدہ یاد تھا جسے پورا کرنے کے لیے اس نے ڈاکٹروں کو راضی کیا اور  اسپتال میں ہی زیر علاج محبوبہ سے شادی کر لی۔