26 اکتوبر ، 2021
وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے پاکستان تحریکِ انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔
لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق لیاقت خٹک پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا وہ جلد اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سےملاقات کی تھی۔