Time 27 اکتوبر ، 2021
کھیل

سرکاری ٹی وی کے اینکر نے دوران شو شعیب اختر کو شو سے اُٹھ جانے کو کیوں کہا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی —فوٹو: پی ٹی وی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی —فوٹو: پی ٹی وی 

پاکستان کےاسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی شو کے اینکر کی جانب سے  بدتمیزی کرنے پر  لائیو شو میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حارث رؤف کی تعریف کی اور اس کا کریڈیٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کو دیا۔

  سرکاری ٹی وی کے میزبان کو قلندرز کی تعریف شاید پسند نہ آئی اور جواب میں وہ شعیب اختر سے ہی نا شائستہ رویہ اپنا بیٹھے اور انہیں شو سے اٹھ جانے کو کہہ دیا۔

 سرکاری ٹی وی پر جاری ورلڈ کپ کے شو  میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈ ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمود اور سپر اسٹار شعیب اختر  شامل تھے۔

ان تمام اسٹار زکی موجودگی میں شعیب اختر نے حارث رؤف کا ذکر کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نوجوان بولر قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی پیداوار ہے ۔

پروگرام کے میزبان نے  پہلے تو یہ کہہ کر حارث کی بات کو گول کرنے لگے کہ شاہین آفریدی انڈر 19 سے آیا  جبکہ بعد میں ناشائستہ انداز اپناتے ہوئے شعیب اختر کو  لائیو ٹی وی شو سے چلے جانے کا کہہ دیا ۔ 

شعیب اختر نے لائیو شو کے دوران پروگرام سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا

تلخی پر  شو کے دوران بریک لیا گیا  ،بریک کے بعد شعیب اختر شو پر آئے اور لائیو شوکے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرکے شو سے اٹھ کر چلے گئے۔

سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس شو میں شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر سوشل میڈیا پر بھی فینز نے غصے کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں :