28 اکتوبر ، 2021
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا اور عدالت نے آج کیس کا فیصلہ سنانا تھا۔
تاہم عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا۔
پراسیکیوشن نے کیس کی فرد جرم میں ترمیم کی درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان پرعائد فرد جرم میں پروین رحمان کے قتل کی منصوبہ بندی کی دفعات شامل نہیں تھیں۔
پراسیکیوشن کی درخواست پر عدالت نے ملزمان اور مدعی مقدمہ کے وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ پروین رحمان کو مارچ 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔