29 اکتوبر ، 2021
پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرگئے جس سے صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ گزشتہ روز ڈینگی سے انتقال کرنے والوں میں تین افراد کا تعلق لاہور اورایک کا گوجرانوالہ سےہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2336 مریض داخل ہیں جن میں سے لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 1461 ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں بھی گزشتہ روز ڈینگی کے مزید 58 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3375 ہوگئی ہے۔