آریان کی ضمانت کی خبر سن کر سہانا اور ابرام کا کیا ردعمل تھا؟

جب آریان خان کی ضمانت کی خبر ان کے چھوٹے بیٹے ابرام تک پہنچی تو وہ اس وقت اپنے گھر منت میں تھے: فوٹوفائل
جب آریان خان کی ضمانت کی خبر ان کے چھوٹے بیٹے ابرام تک پہنچی تو وہ اس وقت اپنے گھر منت میں تھے: فوٹوفائل

گزشتہ روز منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کے اعلان کے بعد جہاں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان سمیت ان کی اہلیہ گوری خان نے سکھ کا سانس لیا وہیں ان کے چھوٹے بیٹے ابرام اور بیٹی سہانا بھی بھائی کی ضمانت کی خبر سن کر پرجوش ہوگئے۔

ابرام آریان کی ضمانت کا سن کر  پرجوش انداز میں گھر کی بالکونی کی جانب بھاگے: فوٹوبشکریہ بھارتی میڈٰیا
ابرام آریان کی ضمانت کا سن کر  پرجوش انداز میں گھر کی بالکونی کی جانب بھاگے: فوٹوبشکریہ بھارتی میڈٰیا 

بھارتی میڈیا کے مطابق جب آریان خان کی ضمانت کی خبر شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابرام تک پہنچی تو وہ اس وقت اپنے گھر منت میں تھے۔

ابرام اسی وقت پرجوش انداز میں گھر کی بالکونی کی جانب بھاگے اور آریان کے حق میں کھڑے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ لہرایا ،بھارتی میڈیا نے ان مناظر کو قید بھی کیا۔

دوسری جانب شاہ رخ کی صاحبزادی سہانا خان بھی خاصی پرجوش نظر آئیں اور انہوں نے انسٹاگرام پرشاہ رخ  کے ہمراہ  اپنی اور آریان کی بچپن کی تصویروں کی مدد سے تیار کیا گیا فوٹو کولاج شیئر کیا اور ’آئی لو یو‘ لکھ کر آریان خان سے محبت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ممبئی ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت منظور کی۔

مزید خبریں :