29 اکتوبر ، 2021
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین نے وزیر آباد کی طرف رخ کرلیا۔
کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے گوجرانوالا سے ایک بار پھر وزیر آباد کی طرف مارچ کیا۔ وزیرآباد جانے والےتمام راستے بند کردیے گئے ہیں جبکہ اوجھلہ نہر اور شہر کا داخلی دروازہ کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔
چناب پل پر رکاوٹیں رکھ دی گئیں اور اطراف میں خندقیں بھی کھود دی گئیں، اس کے علاوہ وزیرآباد سے سیالکوٹ اور گوجرانوالا جانے والے راستے بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردیے گئے۔
دوسری جانب گوجرانوالا میں جی ٹی روڈ پر کچرا ہی کچرا ہے اور صفائی کا کام بھی جاری ہے۔