کھیل
Time 29 اکتوبر ، 2021

ورلڈٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی، سیمی فائنل سے ایک قدم دور

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔ آصف علی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر  پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی جبکہ افغانستان نے بھی اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کو  ہی میدان میں اُتارا۔

افغانستان کی اننگز

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔ —فوٹو: اے ایف پی
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔ —فوٹو: اے ایف پی 

افغانستان نےآخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔

کپتان محمد نبی اور گلبدین 35،35 رنز بناکر نمایاں رہے، افغانستان نے آخری 5 اوورز میں  بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر  54 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 2،شاہین ، حسن ، شاداب اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی پہلی وکٹ 7 رنز پر گری،حضرت اللہ ززئی صفر پر عماد وسیم کا شکار بنے۔

ٹیم کا اسکور 13 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ محمد شہزاد بھی شاہین شاہ کی گیند پر 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

افغانستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گر ی —فوٹو: آئی سی سی
افغانستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گر ی —فوٹو: آئی سی سی

افغانستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گر ی ، حارث رؤف نے اصغرافغان کو 10 رنز پر پویلین بھیجا۔

افغانستان نے جارحانہ انداز تو اپنایا لیکن ساتھ اپنی وکٹیں بھی گنواتیں رہے، حسن علی نے افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گرائی ،رحمان اللہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

حسن علی نے افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گرائی ،رحمان اللہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ —فوٹو: اے ایف پی
حسن علی نے افغانستان کی چوتھی وکٹ 39 رنز پر گرائی ،رحمان اللہ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ —فوٹو: اے ایف پی 

افغانستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسہ جاری رہا ، عمادوسیم نے کریم جنت کو 15 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔— فوٹو : اے ایف پی
 نجیب اللہ زادران 22 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔— فوٹو : اے ایف پی

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔ —فوٹو:پاکستان کرکٹ
پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔ —فوٹو:پاکستان کرکٹ

 پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں حاصل کرلیا۔

کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ  آصف علی نے 7 گیندوں پر  برق رفتار 25 رنز بناکر ٹیم کو شاندار فتح دلوائی۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 12 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان 10 گیندوں پر 8 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان 10 گیندوں پر 8 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے—فوٹو: ای ایس پی این
 محمد رضوان 10 گیندوں پر 8 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے—فوٹو: ای ایس پی این

رضوان کے جلدی آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اور فخر زمان کے درمیان 63 رنز کی شراکت قائم ہوئی لیکن یہ شراکت داری میچ کو پورا نہ کرسکی۔

75 کے مجموعی اسکور پر افغانستان کے کپتان نبی نے فخر زمان کو 30 رنز پر  ایل بی ڈبلیو کردیا۔

محمد حفیظ بھی 10 رنز بناکر راشد خان کا شکار ہوگئے۔

حفیظ کو آؤٹ کرتے ہی راشد خان نے تیز ترین 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل وکٹوں کا ریکارڈ بنالیا۔

راشد خان نے 53 میچز میں ٹی ٹوئنٹی انٹریشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

پاکستان ٹیم کا مجموعی اسکور 122 رنز پر پہنچا تو کپتان بابر اعظم 51 رنز بنا کر  راشد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کو 12 گیندوں پر 24 رنز درکار تھے کہ آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چکھے لگاکر پاکستان کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔

آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چکھے لگاکر پاکستان کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی —فوٹو: اے ایف پی
آصف علی نے 19ویں اوور میں 4 چکھے لگاکر پاکستان کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلوادی —فوٹو: اے ایف پی

رضوان نے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا

 محمد رضوان نے نجیب اللہ زادران کاکیچ پکڑ کر ایک سال میں بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی شکار کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

رضوان کے سال 2021 میں بطور وکٹ کیپر مجموعی شکار کی تعداد 39 ہوگئی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے سال 2016 میں 39 شکار کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گروپ 2 میں پہلے بھارت اور پھر نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

گروپ 2 کی موجودہ صورتحال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

اس وقت پاکستان گروپ 2 میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے افغانستان اور نمیبیا 2،2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ورلڈٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی، سیمی فائنل سے ایک قدم دور

پاکستان اپنا چوتھا میچ 2 نومبر کو  نمیبیا کے خلاف ابوظبی میں کھیلے گا۔

مزید خبریں :