دنیا
Time 29 اکتوبر ، 2021

طالبان نے پاکستان سے میچ جیتنے پر اہم وارننگ جاری کردی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی— فوٹو:فائل
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی— فوٹو:فائل

افغانستان کی وزارت داخلہ نے پاکستان اور افغانستان کے میچ کیلئے اہم وارننگ جاری کردی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اورافغانستان کی ٹیمیں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی اور ایسے میں افغان وزارت داخلہ نے اہم اعلامیہ جاری کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ ہے اور امید ہے کہ افغان ٹیم یہ میچ جیتے گی۔

وزرات نے وارننگ جاری کی کہ افغان ٹیم کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی ہے تاہم خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔

مزید خبریں :