29 اکتوبر ، 2021
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف بلندو بالا چھکے لگانے والے آصف علی نے جیت کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز بریتھ ویٹ نے انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر بین اسٹوکس کو آخری اوور میں 4 چھکے لگا کر کامیابی حاصل کی تھی۔
اس دوران کمنٹیٹر ای این بشپ نے تاریخی جملہ کہا تھا کہ ’کارلوس بریتھ ویٹ ری ممبر دا نام‘۔
اب آصف علی نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں 4 چھکے لگا کر جیت گرین شرٹس کے نام کی۔
آصف علی نے بھی جیت کے بعد ویڈیو بیان میں کہا کہ’ ہو کچھ میرے لائق، ری ممبر دا نام آصف علی‘۔
یہی نہیں بلکہ انگلش ٹیم کے بولر بین اسٹوک نے بھی ٹوئٹ کرکے اپنی شرمندگی ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے بھی ٹوئٹ میں آصف علی کو ٹیگ کرکے لکھا کہ ’ری ممبر دا نام‘۔