Time 30 اکتوبر ، 2021
کھیل

ویڈیو: افغانستان سے فتح کے بعد شعیب ملک کا شاہد آفریدی کو سلیوٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی گزشتہ روز اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

قومی ٹیم کی فتح کے بعد جہاں ہر کھلاڑی جشن میں مگن تھا وہیں کیمرے کی آنکھ نے سابق کپتان شعیب ملک کو سلیوٹ مارتے دیکھا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو  میں شعیب ملک کو سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو سلیوٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے گزشتہ روز آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید خبریں :