Time 30 اکتوبر ، 2021
کھیل

پاک افغان میچ کے ہیرو آصف علی نے قرآنی آیت لکھ کر جذبات کا اظہار کیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی: فوٹو سوشل میڈیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی: فوٹو سوشل میڈیا 

قومی کرکٹ ٹیم کے پاور ہٹر آصف علی نے افغانستان سے فتح کے بعد ٹوئٹ کی جو وائرل ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دی، اس مقابلے کے ہیرو آصف علی قرار پائے جنہوں نے ایک ہی اوور میں چار چھکے لگا کر قومی ٹیم کی فتح کو یادگاربنادیا۔

آصف علی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پیغام پر بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

آصف علی نے اپنی ٹوئٹ میں سورۃ آل عمران کی آیت ’وتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء‘ (ترجمہ: اور اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے) لکھی۔

قومی کرکٹر کی یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں آصف کو بے انتہا سراہا جارہا ہے۔

آصف علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اب تک صرف 19 گیندوں کا سامنا کیا جس میں انہوں نے 52 رنز بنائے اور ان میں ایک چوکا اور 7 چھکے شامل ہیں۔

مزید خبریں :