پاکستان
Time 30 اکتوبر ، 2021

آصف علی سے متعلق ٹوئٹ پر صارف کے تبصرے پر شہباز شریف کا دلچسپ جواب

میچ کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے ٹوئٹ کرکے قومی ٹیم کو مبارکباد دی جن میں شہباز شریف بھی شامل تھے— فوٹو: فائل
میچ کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے ٹوئٹ کرکے قومی ٹیم کو مبارکباد دی جن میں شہباز شریف بھی شامل تھے— فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی کرکٹر آصف علی کی تعریف میں کی گئی ٹوئٹ پر ایک صارف کے تبصرے پر دلچسپ جواب دیا ہے۔

گزشتہ روز آصف علی نے ایک اوور میں 4 بلند و بالا چھکے لگا کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کیخلاف میچ میں پاکستان کو شاندار فتح دلائی۔

میچ کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے ٹوئٹ کرکے قومی ٹیم کو مبارکباد دی جن میں شہباز شریف بھی شامل تھے۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ کی کہ ’پاکستان برابر ہے جیت پلس انٹرٹینمنٹ گارنٹیڈ‘۔

شہباز شریف کی اس ٹوئٹ پر اطہر ستی نامی ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کیا کہ ’میں لاہور میں انڈر پاس کو آصف علی کے نام سے منسوب ہوتا دیکھ رہا ہوں۔‘

اطہر ستی کی اس ٹوئٹ پر شہباز شریف نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دلچسپ جواب دیا اور کہا کہ ’شاٹس ویسے فلائی اوور والی تھیں۔‘

شہباز شریف کی بات اس تناظر میں درست ہے کہ چھکے ہمیشہ اوپر کی جانب جاتے ہیں جیسا کہ فلائی اوور اونچے ہوتے ہیں اس کے بر عکس انڈر پاس زیر زمین ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :