Time 31 اکتوبر ، 2021
کھیل

دھونی کا ریکارڈ توڑنے والے افغان بیٹسمین کا ورلڈ کپ کے بیچوں بیچ ریٹائر منٹ کا اعلان

افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

اصغر افغان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ  نمیبیاکے خلاف اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ اصغر افغان نے 6 ٹیسٹ ،114 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

اس کے علاوہ اصغر افغان  بحیثیت کپتان سب سے زیادہ  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز  میچز جیتنے والے کپتان ہیں۔

انہوں نے 52 میچز میں کپتانی کرتے ہوئے 42 میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت کے ایم ایس دھونی نے 72  میں سے 41 میچز بحیثیت کپتان جیتے۔

فوٹو: اسکرین گریب کرک انفو
فوٹو: اسکرین گریب کرک انفو

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی اصغر افغان کی ریٹائر منٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان  نمیبیا کے خلاف اپنا آخری ایک انٹرنیشنلز میچ کھیلیں گے۔

افغانستان بورڈ نے ایک پیغام میں کہا کہ ہم  اصغر افغان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ملک کے لیے ان کی کافی  خدمات ہیں جبکہ ان کی کمی کو پورا  کرنے کیلئے  نوجوان افغان کرکٹرز کو  کافی محنت کرنا پڑے گی ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم  آج نمیبیا سے مقابلہ کرے گی۔

مزید خبریں :