Time 31 اکتوبر ، 2021
دنیا

جی 20اجلاس : عالمی رہنما تاریخی کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق ہوگئے

اٹلی کے شہر روم میں جی 20 سربراہی اجلاس ہوا  —فوٹو: اے ایف پی
اٹلی کے شہر روم میں جی 20 سربراہی اجلاس ہوا  —فوٹو: اے ایف پی

دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20)  کے رہنماؤں نے ایک عالمی معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے تحت بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کے مطابق اٹلی کے شہر روم میں جی 20 سربراہی اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس لگے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے  کم ٹیکس دائرہ کار کے ذریعے اپنے منافع کو ری روٹنگ( re-routing) کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔

اس کے عللاوہ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، امریکا کی طرف سے تجویز کردہ ٹیکس ڈیل، اتوار کو باضابطہ طور پر اپنائے جانے کی توقع ہے جس کے بعد اسے 2023 تک نافذ کر دیا جائے گا۔

جی 20 گروپ جو 19 ممالک اور یوروپی یونین پر مشتمل ہے ، روم میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں چین کےصدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ویڈیو لنک کے ذریعے  شرکت کی۔

مزید خبریں :