راج کمار راؤ کس بھارتی اداکارہ سے شادی کرنے جارہے ہیں؟

راج کمار بھی نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے__فوٹو: فائل
راج کمار بھی نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے__فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ رواں برس نومبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

اداکارہ کترینہ کیف، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بعد اب اداکار  راج کمار  راؤ کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق راج کمار راؤ بھارتی اداکارہ 'پترالیکھا' کے ساتھ شادی کرنے جا رہے ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے ان کی قریبی دوست ہیں۔

پترالیکھا نے 2014 میں فلم سٹی لائٹس سے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا__فوٹو فائل
 پترالیکھا نے 2014 میں فلم سٹی لائٹس سے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا__فوٹو فائل

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق شوبز سے منسلک شخصیات کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ راج کمار  راؤ نے اداکاری کا آغاز 2010 سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جب کہ پترالیکھا نے 2014 میں فلم سٹی لائٹس سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ساتھ راج کمار  راؤ مرکزی کردار میں دکھائی دیے تھے۔

مزید خبریں :