کھیل
Time 31 اکتوبر ، 2021

'کوئی 911 پرکال کرے'، نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کے بعد سیمی کی ٹوئٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں لکھا ہےکہ انہوں نے ابھی ابھی ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کا گانا سنا ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ میں نے ابھی ابھی 'برائے مہربانی کوئی  911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں ،میں واقعی بڑی مصیبت میں ہوں' (“someone please call 911, I’m in trouble I’m in really big trouble)  گانا سنا ہے۔

خیال رہے کہ یہ بول ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کے گانے سے لیے گئے ہیں اور  911 امریکا میں ایمرجنسی صورتحال میں مدد کے لیے ملایا جانے والا نمبر ہے۔

ڈیرن سیمی کی ٹوئٹ کے نیچے بھارتی ٹیم کی شکست کے حوالے سے میمز کا سیلاب آگیا ہے جن میں سے کچھ یہ ہیں۔


مزید خبریں :