31 اکتوبر ، 2021
دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے دنیا میں بھوک کے خاتمے کیلئے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز کھڑے کھڑے بیچنے کی مشروط پیشکش کر دی۔
گزشتہ دنوں عالمی ادارہ خوراک نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں بھوک کا مسئلہ ختم کرنے کیلئے 6 ارب ڈالرز کی رقم درکار ہے۔
اس پر ایلون مسک نے کہا کہ اگر عالمی ادارہ خوراک ان کے ٹوئٹر تھریڈ پر وضاحت کر دے کہ 6 ارب ڈالر سے دنیا میں بھوک کا مسئلہ کیسے حل ہو سکتا ہے تو وہ کھڑے کھڑے ٹیسلا کمپنی میں اپنے 6 ارب ڈالرز کے شیئرز بیچنے پر تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جو 6 ارب ڈالر دیں گے اس کے حسابات کی جانچ پڑتال کھلی ہونی چاہیے تاکہ عوام خود دیکھ سکیں کہ یہ پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے۔