پاکستان
Time 01 نومبر ، 2021

'عمران خان کو کشمیر بیچنے کے ایجنڈے پر لایا گیا تھا، جو اس نے بیچ دیا'

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کشمیر بیچنے کے ایجنڈے پر لایا گیا تھا، جو اس نے بیچ دیا۔

ڈیرہ غازی خان میں مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں یہ بھی کہا کہ نواز شریف دور میں ملکی ترقی ساڑھے پانچ فی صد تھی جو یہ حکومت صفر پر لے آئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اب صرف عام انتخابات ہوں گے جبکہ  بلدیاتی الیکشن ہماری تحریک کو روکنے کے لیے کرائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :