02 نومبر ، 2021
بڑے بڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔
نریندر مودی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پرناگواری واضح ہوگئی۔
کورونا وبا کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے اپنا منہ تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قریب لے گئے جس سے گوتریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کردیا۔
نریندر مودی اسٹیج پر آئے تو انہوں نے پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی پھر وہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی جانب بڑھے۔