’یہ ایک بہترین اداکار ہیں‘، جاوید شیخ اور راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ اور انٹرٹینمنٹ کوئین راکھی ساونت نے پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

راکھی کی جانب سے جاوید شیخ کے ساتھ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں راکھی نے انہیں بہترین اداکار کہا۔

بھارتی اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن پر لکھا کہ جاوید شیخ بالی ووڈ اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار ہیں۔

راکھی کی ویڈیو دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہوئے جب کہ ان کے انداز اور لباس کو بھی خوب پذیرائی ملی۔

واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو دبئی میں ’فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس‘ کی تقریب ہوئی، جس میں بیک وقت پاکستانی اداکار سمیت مشرق وسطیٰ اور بھارتی اداکار شریک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :