Time 03 نومبر ، 2021
پاکستان

نومبر میں گیس کا بحران سنگین ہونے کا خطرہ

نومبر کے مہینے میں لیکوئیفائڈ نیچرل  گیس ( ایل این جی  )کے دو کارگو اور کم ہوگئے جس کے تحت گیس کا بحران مزید سنگین ہوگا۔

 وفاقی حکومت نے 2 ایل این جی کارگوز کے لیے ایمرجنسی ٹینڈر جاری کردیے اور کہا جارہا ہے کہ رواں ماہ گیس کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔ 

یاد  رہے کہ 18  اکتوبر کو  وزیر  توانائی حماد اظہر  جیو  نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گیس بحران پر سوالات کا جواب دینے کو تیار نہیں تھے۔

دوران  پروگرام  حماد اظہر کہتے رہے تھے کہ وہ دوبارہ پروگرام میں آکر جواب دیں گے، وزیر توانائی کو  بار بار پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا۔


مزید خبریں :