پاکستان
Time 04 نومبر ، 2021

برطانیہ کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ شراکت داری کا اعلان

برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ 55 ملین پاؤنڈز ( 5 ارب سے زائد پاکستانی روپے )کی شراکت داری کا اعلان کردیا۔

 ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ شراکتی پیکج میں پانی کا پائیدار انتظام اور موسمیاتی سرمایہ کاری کی شروعات شامل ہیں ۔

ترجمان کے مطابق برطانوی شراکت داری 26 سی اوپی (climate change conference ) عالمی سربراہی اجلاس کاحصہ ہے۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہےکہ  پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والا دنیا کا آٹھواں بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سال 2100 میں ہندوکش، ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشئیرز  پگھل جائیں گے۔

مزید خبریں :