Time 05 نومبر ، 2021
پاکستان

دو ایل این جی کارگوز سپلائی کیلئے مہنگی ترین بولیاں موصول

دو ایل این جی کارگوز سپلائی کیلئے مہنگی ترین بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق 19 سے 20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کی ڈلیوری کیلئے بولیاں طلب کی گئی تھیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 19 سے 20 نومبر کیلئے کم سے کم 29.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو  جبکہ 26 سے27 نومبر کیلئے سب سے کم 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بولی موصول ہوئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایل این جی کارگوز کیلئے وائٹل بحرین اور قطر پیٹرولیم کی جانب سے بولیاں دی گئیں۔

ذرائع پاکستان ایل این جی ایل کا کہنا ہے ایل این جی کارگوز خریدنے یا نہ خریدنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔

مزید خبریں :