شاہ رخ خان کی بہن کی اس حالت کی کیا وجہ ہے؟

شہناز اس عرصے کے دوران نہ تو روئیں اور نہ ہی کچھ بولیں، شاہ رخ خان__فوٹو: بھارتی میڈیا
شہناز اس عرصے کے دوران نہ تو روئیں اور نہ ہی کچھ بولیں، شاہ رخ خان__فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے خاندان میں ان کی بیوی سمیت بچوں کو ہر کوئی جانتا ہے لیکن ان کے خاندان میں ایک ایسا شخص ہے جو زیادہ لائم لائٹ میں نہیں آتا، کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں؟

وہ شخص بالی وڈ کنگ کی بہن شہناز لالہ رخ خان ہیں جو شدید ڈپریشن کا شکار ہیں۔

شہناز لالہ رخ کے شدید ڈپریش کی کیا وجہ ہے؟

شہناز اور شاہ رخ کے والد کی وفات پر شہناز ان کی لاش دیکھ کر بے ہوش ہوگئی تھیں جو تاحال نارمل نہیں ہوسکیں اور اِن دنوں ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔

شاہ رخ کے والد کا انتقال 1981 میں کینسر کے باعث ہوا تھا، کہا یہ جاتا ہے کہ شہناز کو اس بات کا علم نہیں تھا، وہ اس وقت کہیں باہر گئی ہوئی تھی اور جب وہ گھر واپس آئیں تو اپنے والد کی لاش دیکھ کر بے ہوش ہوگئیں۔ 

اس واقعے کے بعد شاہ رخ کی بہن کو اتنا گہرا صدمہ پہنچا کہ وہ ڈپریشن میں چلی گئیں جس کے بعد میں وہ اکثر بیمار رہنے لگیں۔

شہناز عمر میں شاہ رخ سے 6 سال بڑی ہیں__فوٹو فائل
شہناز عمر میں شاہ رخ سے 6 سال بڑی ہیں__فوٹو فائل 

شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ 'شہناز کو اپنے والد کی موت کا اتنا گہرا صدمہ ہوا کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھیں اور 2 سال تک اس سے سنبھل نہ سکیں، وہ اس عرصے کے دوران نہ تو روئیں اور نہ ہی کچھ بولیں لیکن والد کو کھونے کا غم ان کے چہرے پر صاف نظر آرہا تھا'۔

شاہ رخ نے بتایا کہ فلم ڈی ڈی ایل جے (دل والے دلہنیا لے جائیں گے) کی عکسبندی کے دوران ان کی طبیعت پھر بگڑ گئی جس کے بعد ہم انہیں علاج کے لیے سوئٹزرلینڈ لے گئے۔

اداکار کے مطابق شہناز کا سوئٹزرلینڈ میں علاج چل رہا تھا اور جب وہ گانے ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ کی شوٹنگ کررہے تھے۔

شہناز کے نام لالہ رخ کے پیچھے کہانی

شاہ رخ نے بتایا کہ فلم ڈی ڈی ایل جے (دل والے دلہنیا لے جائیں گے) کی عکسبندی کے دوران ان کی طبیعت پھر بگڑ گئی__فوٹو: فائل
شاہ رخ نے بتایا کہ فلم ڈی ڈی ایل جے (دل والے دلہنیا لے جائیں گے) کی عکسبندی کے دوران ان کی طبیعت پھر بگڑ گئی__فوٹو: فائل

شہناز عمر میں شاہ رخ سے 6 سال بڑی ہیں، وہ شاہ رخ کے مقابلے میں اپنے والد میر تاج محمد کے زیادہ قریب تھیں، شہناز کے والد نے ان کا درمیانی نام 'لالہ رخ' رکھا تھا جس کا مطلب ہے پھول کی طرح نرم اور خوبصورت۔

دراصل شاہ رخ کے والد کے دوست کنہیا لال کی بیٹی کی پیدائش کے وقت انہوں نے یہ نام ان کے لیے تجویز کیا تھا لیکن کنہیا لال نے محسوس کیا کہ 'لالہ رخ' نام قدرے دیہاتی ہے اس کے بعد چند سالوں کے بعد میر تاج محمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تو اس کا نام ’’لالہ رخ‘‘ رکھا۔

شاہ رخ کے برعکس شہناز کو کیمرے کے سامنے آنا بالکل پسند نہیں ہے، وہ شاز و نادر ہی کسی پارٹی یا عوام میں نظر آتی ہیں۔ ان کے قریبی لوگ انہیں پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ شاہ رخ کی بہن ہونے کے بعد بھی اس قدرے سادہ زندگی گزارتی ہیں۔

مزید خبریں :