Time 07 نومبر ، 2021
پاکستان

وفاقی کابینہ کے 6 ارکان نے ٹی ایل پی کی کالعدم حیثیت برقرار رکھنے کی حمایت کردی

وفاقی کابینہ کے 22 میں سے6 ارکان نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی کالعدم حیثیت برقرار رکھنے کی حمایت کردی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں کالعدم تنظیم کی حمایت نا کرنے والوں میں ایک خاتون وزیربھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے 14 ارکان کی رائے کسی فیصلے کے حق یا مخالفت میں درکارہوتی ہے تاہم کابینہ کے ارکان کی اکثریت نے ابھی تک جماعت کے حق میں فیصلہ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے 22 وفاقی وزرا اس متعلق فیصلہ کررہے ہیں اور تمام وزرا کی رائے شام تک مل جائے گی۔

مزید خبریں :