کترینہ اور وکی کی شادی کی تیاریاں شروع، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

یہ ہندو مذہب کی ایک ایسی رسم ہے جو شادی کی تقریبات کے آغاز سے قبل کی جاتی ہے__فوٹو فائل
یہ ہندو مذہب کی ایک ایسی رسم ہے جو شادی کی تقریبات کے آغاز سے قبل کی جاتی ہے__فوٹو فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم ادا کرنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں اداکاروں کی رسم میڈیا سے پوشیدہ رکھنے کیلئے دیوالی پر بھارتی فلم ساز کبیر خان کے گھر ادا کی گئی جس میں کترینہ اور وِکی کے گھر والوں سمیت قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔

اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں: بھارتی میڈیا__فوٹو فائل
اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں: بھارتی میڈیا__فوٹو فائل

روکا کی رسم میں کیا ہوتا ہے؟

یہ ہندو مذہب کی ایک ایسی رسم ہے جو شادی کی تقریبات کے آغاز سے قبل کی جاتی ہے جس میں لڑکا اور لڑکی سمیت ان کے گھر والے اور رشتے دار شرکت کرتے ہیں۔

اس رسم کی ادائیگی میں منگنی، شادی کے انتظامات سے لے کر مہمانوں کو مدعو کرنے سے متعلق بات چیت کی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ اداکار وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں لیکن تاحال دونوں اداکاروں کی جانب سے شادی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :