Time 08 نومبر ، 2021
کھیل

محمد حفیظ دورہ بنگلادیش سے دستبردار ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی/ فائل فوٹو
قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی/ فائل فوٹو

قومی کرکٹر محمد حفیظ ٹیم کے دورۂ بنگلا دیش سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فوری بعد شیڈول دورہ بنگلا دیش میں سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ اس ٹور کیلئے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ نے دورہ بنگلا دیش سے دستبرداری سے متعلق بورڈ کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد ان کی جگہ اب افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جب کہ  دونوں ٹیموں کے دوران پہلا ٹی ٹوئنٹی 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :