دنیا
Time 10 نومبر ، 2021

موت کی افواہ کے بعد بھارتی ریسلر نیشا دھایا کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

بھارت کی قومی سطح کی ریسلر 21 سالہ نیشا دھایا کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبر افواہ نکلی— فوٹو: نیشا انسٹاگرام
بھارت کی قومی سطح کی ریسلر 21 سالہ نیشا دھایا کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبر افواہ نکلی— فوٹو: نیشا انسٹاگرام

بھارت کی قومی سطح کی ریسلر 21 سالہ نیشا دھایا کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبر افواہ نکلی۔

آج بھارتی میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ فائرنگ میں بھارتی خاتون ریسلرکا 18 سال کا بھائی بھی ہلاک ہوا جبکہ والدہ زخمی ہیں۔ میڈیا رپوٹس میں کہا گیا کہ نیشا دھایا پر فائرنگ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر سونی پت میں کی گئی۔

تاہم یہ خبر وائرل ہونے کے بعد ریسلر نیشا دھایا نے ویڈیو بیان جاری کیا اور اس خبر کی تردید کی۔

نیشا دھایا نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور سینئر نیشنل کھیلنے گونڈا  آئی ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ نیشا نے حال ہی میں بلغراد میں ہونے والی انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 65 کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارکباد بھی دی تھی۔


مزید خبریں :