کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

شعیب ملک کا عائشہ عمر کے بعد ہانیہ کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

اب شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ فیشن میگزین ہیلو پاکستان کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اب شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ فیشن میگزین 'ہیلو پاکستان' کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا اداکارہ عائشہ عمر کے بعد اب اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل ہورہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف 18 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے  والے شعیب ملک کا کچھ روز قبل عائشہ عمر کے ساتھ کروایا گیا تشہیری فوٹو شوٹ موضوعِ بحث تھا جس پر صارفین نے اپنے آزادی رائے کے حق کو خوب استعمال کیا تھا۔

تاہم اب شعیب ملک نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ فیشن میگزین 'ہیلو پاکستان' کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر کرکٹر اور اداکارہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئیں۔

تصاویر میں ہانیہ عامر اور شعیب ملک کو فیشن ایبل لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

دوسری جانب صارفین نے تصاویر پر تنقید کرتے ہوئے دونوں کے اس انداز کو نامناسب قرار دیا جب کہ کچھ افراد نے تصاویر کو مضحکہ انداز سے پیش کیا۔

خیال رہے کہ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا جب کہ کرکٹر شعیب ملک کی طبیعت ناساز ہے، انہیں فلو اور ہلکا بخار ہے۔

مزید خبریں :