کاروبار
Time 11 نومبر ، 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے بڑھی ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے بڑھی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے بڑھی ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 2829 روپے اضافے سے 110682 ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں بازار میں سونے کی قدر 38 ڈالر بڑھ کر 1863 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :