شہر شہر
Time 11 نومبر ، 2021

کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ہاؤس ڈاکٹرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر مظاہرہ

ڈاکٹرز نے کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ حکومت اور ضلعی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی— آئی این پی فوٹو
ڈاکٹرز نے کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ حکومت اور ضلعی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی— آئی این پی فوٹو

چھ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ہاؤس ڈاکٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کے ایم ڈی سی کی او پی ڈی میں ڈیوٹی دینے والے ہاؤس آفیسر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کورونا الاؤنس کی مد میں دس ہزار روپے بھی نہیں دیے گئے۔

کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ حکومت اور ضلعی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ 45 ہزار روپے ہے ، مگر فروری سے اپریل تک پندرہ ہزار روپے کم یعنی تیس ہزار روپے دیے گئے، اپریل کے بعد سے اب تک چھ ماہ کی تنخواہ سرے سے دی ہی نہیں گئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق کورونا الاؤنس کی مد میں دس ہزار روپے بھی اب تک ادا نہیں کیے گئے ، یہ صورت حال کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021