11 نومبر ، 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈکور رجمنٹل سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کرنل کمانڈنٹ بنانے کے بیج بھی لگائے ۔
آرمی چیف نے میدان جنگ میں آرمرڈ کور کے فیصلہ کن ہتھیار ہونے کو سراہا اور ہر سطح پر کمانڈرز کو پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کےمیدان میں جدت سے ہم آہنگی آرمرڈ کور کے لیے ضروری ہے۔