12 نومبر ، 2021
کوئٹہ میں لیڈی انسپکٹرشبانہ ارشاد کو مس کنڈکٹ پرملازمت سے جبری ریٹائر کردیا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس کوئٹہ محمد اظہر اکرم کے مطابق لیڈی انسپکٹر نے ایک قتل کیس کی تفتیش میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور دوران ریمانڈ ملزمہ کو بےلباس کرکے ڈانس پرمجبور کیا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ جبری ریٹائرلیڈی انسپکٹرکو صفائی کا بھرپورموقع دیا لیکن وہ دفاع میں ناکام رہی۔
لیڈی انسپکٹر شبانہ ارشاد کو ملازمت سے جبری ریٹائر کا آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ قتل کیس میں خاتون ملزم تھی،اس لیےتفتیش لیڈی انسپکٹرکےسپرد کی گئی تھی۔