کھیل
Time 13 نومبر ، 2021

آصف علی ساتھی کرکٹر حسن علی کی حمایت میں سامنے آگئے

جارحانہ بلے باز نے اپنی ٹوئٹ میں WeStandWithHassanAli کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا/ فائل فوٹو
جارحانہ بلے باز نے اپنی ٹوئٹ میں WeStandWithHassanAli کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا/ فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر آصف علی نے ساتھی کرکٹر حسن علی پر کی جانیوالی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آصف علی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسن علی کی ہمت بڑھاتے ہوئے لکھا کہ مشکل وقت سب پر آتا ہے، ہم انسان ہی ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔

آصف نے حسن کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ حسن پاکستان کا اسٹار ہے، ہم سب حسن کے ساتھ ہیں۔

جارحانہ بلے باز نے اپنی ٹوئٹ میں WeStandWithHassanAli کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

آصف علی کی پوسٹ پر متعدد صارفین نے حسن علی کی حمایت میں اپنے پیغامات شیئر کیے اور یقین دہانی کروائی کہ اس مشکل گھڑی میں وہ قومی ہیروز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا اہم کیچ چھوٹ گیا تھا جس پر صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :