Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
13 نومبر ، 2021

دیپیکا کے ساتھ لیک تصویر کا معاملہ، شہریار منور نے وضاحت پیش کردی

شہریار منور نے کہا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی—فوٹو: سوشل میڈیا
شہریار منور نے کہا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی—فوٹو: سوشل میڈیا

معروف پاکستانی اداکار شہریار منور نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا کے ساتھ لیک ہوئی تصویر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہریار منور نے حال ہی میں فیوژیا میگزین کو انٹرویو دیا جس میں ان سے بالی وڈ اداکارہ کے ہمراہ تصویر سے متعلق پوچھا گیا۔

شہریار منور نے کہا کہ وہ تصویر میری پروفائل پر مشکل سے 20 منٹ کیلئے دیکھی ہوگی، بعد میں، میں نے ہر جگہ سے اسے ہٹوادیا تھا لیکن پھر بھی آپ تصویر کو ہر جگہ سے نہیں ہٹوا سکتے۔

اداکار نے تصویر ہٹانے پر صحافیوں اور پی آر کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اتفاقیہ ملاقات تھی، ہم ڈھائی تین گھنٹے کیلئے ڈنر پر ساتھ میں تھے، میں نہیں چاہ رہا تھا کہ وہ تصویر نکلے لیکن وہ لیک ہوگئی۔

شہریار نے مزید کہا کہ میں ایسا بالکل نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اس تصویر سے میں بھی مسئلے میں پڑ سکتا ہوں اور دیپیکا بھی۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہریار منور کی دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ دبئی سے ایک ملاقات کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں اداکار جلد کسی پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM