کھیل
Time 13 نومبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی کا نیا ورلڈ چیمپئن کون ہوگا؟ فیصلہ کل دبئی میں ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ  کے درمیان دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں جیت کیلئے دبئی میں پنچہ آزمائی کریں گی۔

کیویز نے اب تک ہونے والے میچز میں صحیح معنوں میں ٹیم ورک دکھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اسپن کے شعبے میں اش سودھی اور مچل سانٹنر پر انحصار کرے گی وہیں یٹنگ کی ذمہ داری کپتان کین ولیمسن کے کندھوں پر ہوگی۔ اس میچ سے قبل نیوزی لینڈ کو دھچکا لگا جہاں ان کے وکٹ کیپر بیٹر ڈیوون کونوے انجری کی وجہ سے میچ سےباہر ہوگئے۔

آسٹریلیا کی بات کی جائے تو سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دینے والی ٹیم میں بھی میتھیو ویڈ جیسے جارحانہ مزاج کے کھلاڑی ہیں حو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلا حیت رکھتے ہیں تو دوسری طرف گلین میکسویل ہیں جو گیند کو گراؤنڈ کی ہر جانب پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہیں بالرز میں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز بھی کینگروز کی اسٹرینتھ ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس سے پہلے کبھی ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔ کل دنیا پہلی بار نیا ٹی ٹوئنٹی چیمپئن دیکھے گی۔

ایونٹ کا فائنل معرکہ کل شام 7 بجے دبئی کر کٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :