Time 14 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

کیا ایشوریا اور ابھیشیک کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے؟

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی—فوٹو فائل
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی—فوٹو فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور  سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک سفر کے لیے جا رہے تھے جب ان کی ایک ویڈیو ممبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

متعدد صارفین نے ویڈیو میں ایشوریا کے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور  ان کے گھر جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تاہم ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک اپریل 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ نومبر 2011 میں دونوں کے گھر بیٹی 'ارادھیا' کی پیدائش ہوئی۔

مزید خبریں :