پاکستان
Time 14 نومبر ، 2021

پنجاب بھر میں یکم نومبر سے اب تک فصلیں جلانے پر 2 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

صوبہ پنجاب کے میں یکم نومبر سے اب تک فصلیں جلانے پر 2140 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس کی اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور یکم نومبر سے اب تک 1992 مقدمات درج اور 2141 ملزم گرفتارکیے گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ساہیوال ریجن میں فصلوں کی باقیات جلانے پر435 مقدمات درج کیے گئے اور 318 افراد گرفتار ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ شیخوپورہ ریجن میں 362 مقدمات درج اور 714 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گوجرانولا ریجن میں 362 مقدمات درج اور 276 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملتان میں 301 مقدمات درج اور 288 افراد کو گرفتار کیا گیا، فیصل آباد ریجن میں 248 مقدمات درج اور 248 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ بہاولپور ریجن میں 56 مقدمات درج اور 60 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھاکہ سرگودھا ریجن میں 63 مقدمات درج اور 63 افراد کو گرفتار کیا گیا، ڈی جی خان ریجن میں 101 مقدمات درج اور 92 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ راولپنڈی ریجن میں 27 مقدمات درج اور 39 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں فصلوں کی باقیات اور ٹائر جلانے پر48 مقدمات درج ہوئے اور 43 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 

مزید خبریں :