14 نومبر ، 2021
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم کا بنایا ہوا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے اسے منظور کیا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم کا بنایا ہوا ہے، اسے ان کے وزیر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیا جبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کیا اور دونوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔
علاوہ ازیں ایک بیان میں وفاقی وزر اطلاعات کا کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات عمران خان یا تحریک انصاف کا ایجنڈا نہیں یہ قومی ایجنڈا ہے۔