Time 14 نومبر ، 2021
پاکستان

کراچی میں عبداللہ ہارون روڈ پر مارکیٹ میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل گیا

کراچی کے علاقے صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر مارکیٹ میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا۔

صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر واقعہ مارکیٹ کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی اطلاع پر ابتدائی طور پر دو فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں اور پھر بالائی منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائرٹینڈر کو طلب کرلیا گیا ۔

پاکستان نیوی کے فائرٹینڈر نے بھی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا ، دکانداروں کے مطابق آگ سے دکانوں اور گوداموں میں رکھا بھاری مالیت کا مختلف سامان جل گیا۔

اسنار کل اور دس سے زائد فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،کمشنر کراچی کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید خبریں :