Time 15 نومبر ، 2021
کھیل

شعیب اختر ، بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوس

آئی سی سی کیجانب سے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ —فوٹو: فائل
آئی سی سی کیجانب سے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ —فوٹو: فائل 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے  بابر اعظم کو ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کے باوجود پلیئر آف دی  ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' میں دیکھ رہا تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا'۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اتوار کے روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔

آئی سی سی کیجانب سے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 4 ففٹیز کی مدد سے 303 رنز بنائے اوروہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔


مزید خبریں :