پاکستان
Time 15 نومبر ، 2021

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم کی جانب سےمنظور نہیں کیا گیا: ذرائع/ فائل فوٹو
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم کی جانب سےمنظور نہیں کیا گیا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری بھیجی گئی تھی جسے وزیراعظم کی جانب سےمنظور نہیں کیا گیا اور اب رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قمیتیں برقرار رکھی جائیں گی۔


مزید خبریں :