Geo News
Geo News

Time 15 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ نے اداکارہ سے شادی کرلی، تصاویر سامنے آگئیں

دونوں اداکاروں کی جوڑی نے شادی کی تصاویر اپنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی ہیں— فوٹو:فائل
دونوں اداکاروں کی جوڑی نے شادی کی تصاویر اپنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار  راج کمار راؤ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمار راؤ اور ان کی گرل فرینڈ و اداکارہ پترا ریکھا پاؤل آج رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے۔

بالی وڈ جوڑے کی شادی چندی گڑھ کے مہنگے ترین ولا میں ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

دونوں اداکاروں کی جوڑی نے شادی کی تصاویر اپنے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی ہیں اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

راج کمار راؤ کی جانب سے تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد مداحوں اور دیگر فلمی شخصیات کی جانب سے شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔