دنیا
Time 16 نومبر ، 2021

کابل: طالبان کے فوجیوں کی گریجویشن پر پریڈ، امریکی و نیٹو جنگی ساز و سامان کی نمائش

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی پریڈ کی جبکہ پریڈ کے دوران ٹینک، بکتر بند اور جنگی آلات کی نمائش کی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق طالبان نے اتوارکو کابل کی سڑکوں پر امریکا اور نیٹوکی چھوڑی ہوئی فوجی گاڑیوں پرپریڈ کی جبکہ پریڈ کے دوران روسی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھی پرواز کرتا رہا۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ پریڈ میں طالبان فوجیوں نے امریکی ساختہ ایم فور رائفلزبھی اٹھائی ہوئی تھیں۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کے مطابق پریڈ طالبان کے نئے تربیت یافتہ فوجیوں کی گریجویشن کا حصہ تھی اور اتوار کو 250 نئےتربیت یافتہ فوجیوں نے گریجویشن مکمل کی۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا  کے بعد امریکا اور نیٹو کے چھوڑے ہتھیار اب طالبان فورسزکےزیراستعمال ہیں۔

مزید خبریں :