Time 17 نومبر ، 2021
کھیل

کرکٹ کے وہ ریکارڈز جو شاید کبھی نہ ٹوٹیں

کرکٹ میں آئے دن کئی ریکارڈز بنتے ہیں تو کئی ٹوٹتے ہیں بلکہ ریکارڈ تو بنتے ہیں ٹوٹنے کیلئے ہیں —فوٹو: فائل
کرکٹ میں آئے دن کئی ریکارڈز بنتے ہیں تو کئی ٹوٹتے ہیں بلکہ ریکارڈ تو بنتے ہیں ٹوٹنے کیلئے ہیں —فوٹو: فائل 

 کرکٹ میں آئے دن کئی ریکارڈز بنتے ہیں تو کئی ٹوٹتے ہیں بلکہ ریکارڈ تو بنتے ہیں ٹوٹنے کیلئے ہیں۔

لیکن آج  ہم آپ کو کرکٹ کے کچھ ایسے ریکارڈز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکیں۔

ایک ٹیسٹ میچ میں 19 وکٹیں

انگلش آف اسپینر جم لیکر نے 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں 19کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا —فوٹو: فائل
انگلش آف اسپینر جم لیکر نے 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں 19کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا —فوٹو: فائل 

انگلش آف اسپینر جم لیکر نے 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو آج تک ایک ٹیسٹ میچ میں کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز  میں 37 رنز دیکر 9 اور دوسری اننگز میں 53 رنز دے کر 10 آؤٹ کیے اور میچ میں مجموعی طور پر 19 شکار کیے۔

ٹیسٹ میں 99.94 کی اوسط

آسٹریلوی کرکٹر ڈان بریڈمین نے 52 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 6996 رنز بنائے —فوٹو: فائل
آسٹریلوی کرکٹر ڈان بریڈمین نے 52 ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 6996 رنز بنائے —فوٹو: فائل 

آسٹریلوی کرکٹر ڈان بریڈمین نے 52  ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 6996 رنز بنائے جس میں  13 نصف سنچریاں اور 29 سنچریاں شامل تھیں  جبکہ ان کی 99.94 کی بیٹنگ اوسط ہے جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔

 199 فرسٹ کلاس سنچریاں 

انگلینڈ کے جیک ہوبز نے 834 فرسٹ کلاس میچز میں 199 سنچریاں بنائی تھیں —فوٹو: فائل
انگلینڈ کے جیک ہوبز نے 834 فرسٹ کلاس میچز میں 199 سنچریاں بنائی تھیں —فوٹو: فائل 

بھارت کے سچن ٹنڈولکر کی 100 انٹرنیشنل سنچریوں کے بارے میں تو آپ  جانتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کرکٹ میں ایک ایسے بیٹر بھی تھے جنہوں نے 199 فرسٹ کلاس سنچریاں بناکر عالمی ریکارڈ بنایا۔

جی ہاں انگلینڈ کے جیک ہوبز نے 834 فرسٹ کلاس میچز میں 199 سنچریاں بنائی تھیں۔

سب سے زیادہ فرسٹ کلاس وکٹوں کا ریکارڈ

فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے آف اسپنر ولفریڈ روڈز کے پاس ہے —فوٹو: فائل
فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے آف اسپنر ولفریڈ روڈز کے پاس ہے —فوٹو: فائل 

فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ انگلینڈ کے  بائیں ہاتھ کے آف اسپنر  ولفریڈ روڈز کے پاس ہے جنہوں نے 1110  فرسٹ کلاس میچز میں ریکارڈ 4 ہزار 204 وکٹیں حاصل کیں۔

ولفریڈ روڈز کا فرسٹ کلاس کیریئر  30 سالوں پر محیط تھا۔انہوں نے287  بار فرسٹ کلاس اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 68 بار میچ میں 10 یا 10 سے زائد کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

ٹی ٹوئنٹی میچ میں میڈن سپر اوور

ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نرائن نے سپر اوور میڈن کروانے کا کارنامہ انجام دیا —فوٹو: فائل
ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نرائن نے سپر اوور میڈن کروانے کا کارنامہ انجام دیا —فوٹو: فائل 

ٹیسٹ اور ون ڈے میچ میں بولر میڈن کرواتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں یہاں تک کہ تیز رفتار کرکٹ ٹی ٹوئنٹی میں بھی بولرز  بیٹرز کو پورا اوور اسکور کرنے نہیں دیتے لیکن کیا کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوجائے جس کے بعد بولر سپر اوور میڈن کروادے؟

جی ہاں یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن نے سر انجام دیا ہے۔

2014 میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹرینیڈاڈ  اینڈ ٹوباگو اور گیانا واریئرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو  نے پہلے کھیلتے ہوئے 118 رنز بنائے جواب میں گیانا نے بھی اتنے ہی رنز اسکور کیے اور کہانی سپر اوور میں جا پہنچی۔

سپر اوور میں گیانا نے 11 رنز بنائے اور جیت کیلئے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو 12 رنز کا ہدف دیا۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی جانب سے بیٹنگ کرنے پورن آئے جبکہ سامنے بولر تھے سنیل نارائن۔انہوں نے سپر اوور میڈن کروا کر نئی تاریخ رقم کردی اور شاید ہی کبھی یہ دوبارہ شائقین کو دیکھنے کو ملے۔

200 ٹیسٹ میچز کھیلنا

بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے اپنے 24 سال کیریئر میں 200 ٹیسٹ میچ کھیل کر دنیا کو حیران کیا  —فوٹو: فائل
بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے اپنے 24 سال کیریئر میں 200 ٹیسٹ میچ کھیل کر دنیا کو حیران کیا  —فوٹو: فائل 

آج کے نوجوان کھلاڑی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی )میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی بہت کم کھیلی جارہی ہے۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے اپنے 24 سالہ کیریئر میں 200 ٹیسٹ میچز کھیل کر دنیا کو حیران کیا جو ابھی تک کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔

1347 انٹرنیشنل وکٹیں

مرلی دھرن  نے 133 ٹیسٹ میچز میں 800 وکٹیں، 350 ون ڈے میں 534 وکٹیں اور 12 ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔— فوٹو: فائل
مرلی دھرن  نے 133 ٹیسٹ میچز میں 800 وکٹیں، 350 ون ڈے میں 534 وکٹیں اور 12 ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔— فوٹو: فائل 

سری لنکن بولر مرلی دھرن کا یہ ناقابل یقین کارنامہ ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میچز میں 800 وکٹیں، 350 ون ڈے میں 534 وکٹیں اور  12 ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بولر ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1347 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔

ون ڈے میچز میں 3 بار ڈبل سنچری بنانا

روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بنایا —فوٹو: فائل
روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بنایا —فوٹو: فائل 

بھارتی کرکٹر  روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بنایا۔ یہ ریکارڈ نہ تو اب تک دہرایا گیا ہے اور نہ ہی ٹوٹا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ریکارڈ بھی توڑنا کافی مشکل ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں نائٹ واچ مین کی ڈبل سنچری 

جیسن گلیسپی نائٹ واچ مین کے طور پر میدان میں اترے اور ناقابل شکست 201 رنز بناڈالے جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔ —فوٹو: فائل
جیسن گلیسپی نائٹ واچ مین کے طور پر میدان میں اترے اور ناقابل شکست 201 رنز بناڈالے جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔ —فوٹو: فائل 

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نائٹ واچ مین کو اس وقت بھیجا جاتا ہے جب دن کا کھیل ختم ہونے میں صرف چند اوورز  یا چند گیندیں رہ جاتی ہیں اور ٹیموں کو اپنے اہم بیٹر کی وکٹ  کو بچانا ہوتا ہے۔

 2006 میں آسٹریلیا اور  بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے  ٹیسٹ میچ  میں  آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نائٹ واچ مین کے طور پر میدان میں اترے اور  ناقابل شکست 201 رنز بناڈالے جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔

مزید خبریں :